Live Updates

اپنا گھر ٹھیک کرنے سے متعلق وزیراعظم ، وزیر داخلہ کا بیان ، تحریک انصاف نے جواب طلب کرلیا

وزیر اعظم سے وضاحت طلب کی جائے کہ سول اور عسکری قیادت کے بیانات میں تضاد کا آرزو مند کون ہے ، عاطف چوہدری

بدھ 20 ستمبر 2017 20:19

اپنا گھر ٹھیک کرنے سے متعلق وزیراعظم ، وزیر داخلہ کا بیان ، تحریک انصاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عاطف چوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کے "گھر ٹھیک کرنے سے متعلق بیانات" پر تحریک انصاف نے وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سے فوری جواب طلبی کا مطالبہ کر دیاہے۔وزیر اعظم کو طلب کرکے ان سے انکے اور وزراء کے بیانات پر فوری وضاحت طلب کی جائے۔

وزیر اعظم سے وضاحت طلب کی جائے کہ سول اور عسکری قیادت کے بیانات میں تضاد کا آرزو مند کون ہے۔وزیر اعظم بتائیں دہشت گردی کے خلاف قوم اور عالمی دنیا انکی بات سنے یا آرمی چیف کا مؤقف تسلیم کرے۔وزیراعظم پاکستان سے ''ڈومور" جبکہ آرمی چیف دنیا سے ''ڈومور'' کا تقاضا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان کے بعد دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیے کو تقسم کرنے اور مبہم بنانے کے پیچھے کیا منطق ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم اور انکے وزراء منقسم بیانات سے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ستر ہزار جانوں کی قربانی اور ایک سو ارب ڈالرز کے نقصان کے بعد پاکستان کو ''اپنا گھر ٹھیک کرنے کیلئے '' مزید کیا کرنا چاہیے۔پہلے کشمیر اور اب افغانستان میں دراندازی کے بھارتی و افغان حکومتوں کے الزامات کو دنیا کیونکر نظر انداز کرے۔ وزیراعظم سے پوچھا جائے کہ ان کے اور کابینہ اراکین کے بیانات کا پس منظر کیا ہی وزیر اعظم سے پوچھا جائے کہ نیشنل ایکشن پلان کے علاوہ پاکستان اپنے گھر کو ٹھیک کرنے کیلئے مزید کیا کرے۔وزیر اعظم سے پوچھا جائے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا ذمہ دار کون ہی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات