لاہور:بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم میں شریک کارکنوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

این اے 120 کے ضمنی الیکشن مہم میں شریک کارکنوں کی بھرپور حوصلہ افزائی، مٹھائی بھی تقسیم، بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دُعا بھی کرائی گئی

بدھ 20 ستمبر 2017 20:19

لاہور:بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم میں شریک کارکنوں کے اعزاز میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم میں شریک کارکنوں کے اعزاز میں پاکستان مسلم لیگ (ن)لیبر ونگ کے بانی اورملک کے نامور مزدور لیڈرمیاںمحمد سلیم اختر نے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا اہتمام کیا،جس میں این اے 120 کے ضمنی الیکشن مہم میں شریک کارکنوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی اورضمنی الیکشن کامعرکہ سر کرنے پر کارکنوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دُعا بھی کرائی گئی۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن)لیبر ونگ کے بانی میاں محمدسلیم اختر نے کہا کہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی فتح پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت اور کارکردگی پر عوام کے بھر پور اعتماد کا اظہار ہے ، ضمنی الیکشن نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام نے نواز شریف کی نا اہلی کوتسلیم نہیں کیا ، نواز شریف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں لہذا آئندہ عام انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے فتح حاصل کر کے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی کامیاب انتخابی مہم چلا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ میاں نواز شریف کی حقیقی معنوں میں جانشین ہیں

متعلقہ عنوان :