انتظامیہ اور پارلیمان کے درمیان معاملات کو حل کرنے کا آئینی طریقہ کار موجود ہے،چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی

بدھ 20 ستمبر 2017 20:13

انتظامیہ اور پارلیمان کے درمیان معاملات کو حل کرنے کا آئینی طریقہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور پارلیمان کے درمیان معاملات کو حل کرنے کا آئینی طریقہ کار موجود ہے، انہیں عدالت میں نہیں لے جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں سینیٹر سحر کامران کے نکتہ اعتراض پر ریمارکس دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اخباری اطلاعات کے مطابق ایک صوبہ این ایف سی ایوارڈ کا معاملہ عدالت میں لے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنے معاملات کو خود حل کرنا چاہیے اور اس کا آئین میں طریقہ کار بھی موجود ہے۔ سیاسی معاملات کو عدالت میں لے جانے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ رواں اجلاس کے دوران اس معاملے پر یا تو رولنگ دیں گے یا کمیٹی آف دی ہول میں لے جا کر اس میں غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :