بلوچستان ایڈز کی بیماری کے خاتمہ کیلئے محکمہ صحت بیماری کی روک تھام کیلئے آگہی مہم بھی چلارہی ہے تاکہ صوبے کو اس مہلک بیماری سے چھٹکارا مل سکے،کوآرڈی نیٹر صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام

بدھ 20 ستمبر 2017 20:10

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام کوآرڈی نیٹر و لاجسٹک آفیسر محمد خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایڈز کی بیماری کے خاتمہ کیلئے محکمہ صحت اپنا کردار ادا کررہا ہے صوبے بھر میں اس خطرناک بیماری کی روک تھام کیلئے آگہی مہم چلائی جارہی ہے تاکہ لوگوں کو اس بیماری سے بچایا جاسکے صوبے بھر میں ایڈز کے مریضوں کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ مہلک بیماری کے خاتمہ اور بروقت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا رول پلے کررہے ہے تاکہ بلوچستان کو اس مہلک بیماری سے چھٹکارا مل سکے ۔

بروز بدھ وہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بیماریوں سے پاک صوبے بنانے کیلئے عوام کو چاہیے کہ وہ اپنا چیک ہرماہ باقاعدگی سے کرائیں اور اپنی صحت کی حفاظت کیلئے محکمہ صحت کے کئے گئے اقدامات سے فائدہ اٹھائیں محکمہ صحت بلوچستان اپنی کاوشوں کے باعث عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے ایڈز کے خاتمے کیلئے صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ ،سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان کی ہدایات پر عمل کیا جائے اس سلسلے میں غفلت ولاپرائی برادشت نہیں کریں گے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں ایڈر کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ عوام کو ایڈز جیسی مہلک بیماری کی روک تھام اور بچاؤ کے طریقوں کے بارے میں آگہی کے حوالے سے تفصیلی آگہی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ایڈز جیسی بیماری سے بچاؤ کیلئے شعور وآگہی کرنے کرنے کے ساتھ ساتھ نیلام گھر ڈرامے تھیٹر کے زریعے ایڈز کے لاحق ہونے والے نقصانات کے بارے میں بتایا جاتا ہے اور اس بیماری سے کس طرح چھٹکارا حاصل کیا جاتا ہے اور بیماری سے محفوظ رہا جاسکتا ہے اس کے بارے میں بھی آگہی فراہم کی گئیں انہوں نے عوام کوہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ استعمال شدہ سرنج کو استعمال نہ کریں محکمہ صحت کی واضح ہدایات ہر عمل کرتے ہوئے اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :