دشمن بلوچستان کے قبائلی عوام کو بم دھماکوں اور دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات سے خوف زدہ نہیں کر سکتے ،یہاں کے قبائل نے پہلے بھی ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے، آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم

بدھ 20 ستمبر 2017 21:34

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہاہے کہ دشمن بلوچستان کے قبائلی عوام کو بم دھماکوں اور دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات سے مرعوب اور خوف زدہ نہیں کر سکتے ،یہاں کے قبائل نے پہلے بھی ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہیں۔ وہ بروز بدھ چمن بم دھماکے میں شہید ہو نے والے نوجوان کے گھر میں ان کی اہلخانہ سے اظہار تعزیت کر رہے تھے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہایف سی کے کمانڈر نارتھ سیکٹر بریگیڈئیر ندیم سہیل بھی تھے آئی جی ایف سی کو کمانڈنٹ کرنل عثمان نے دھماکے کے حوالے سے تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا ۔گزشتہ روز آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم خودکش بم حملے میں شہید ہو نے والے نوجوان کے گھر پہنچے اور ان کی اہلخانہ سے اظہار تعزیت و ہمدردی کی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل انہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا ۔

آئی جی ایف سی کی شہید کے اہل خانہ اور عمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ دشمن قبائلی عوام کو اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے ڈرایا اور جھکایا نہیں جا سکتا، یہاں کے قبائل نے پہلے بھی ملک کیلئے بہت قربانیاں دی ہے، قربانیوں پر ہمیں فخر، دشمن بزدلانہ حملے کر رہا ہے، پاکستان کو اندرون یا بیرون سے کوئی قوت کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، الحمد اللہ پاکستان کا دفاع عوام اور فوج کے پاس ہے جو بہت مضبوط ہے، دہشت گرد حملے روکنے کیلئے فدورسز بھرپور کاروائیاں کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :