Live Updates

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن آف کے جاری وارنٹ گرفتاری مسترد کرد یئے ہیں ، عمران خان ایک دن کیلئے بھی ملک سے باہر نہیں بھاگے ، وہ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کا جواب دیں گے ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کے لئے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے

بدھ 20 ستمبر 2017 20:06

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف الیکشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کو مسترد کردیاہے۔یہ بات تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک دن کے لیئے بھی ملک سے باہر نہین بھاگے۔

(جاری ہے)

وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شوکاز نوٹس کا جواب دیں گے۔ڈاکٹر بابر اعوان نے مزید کہا کہ لیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ وارنٹ کو عدالت کے تین رکنی بینچ کی طرف سے مسترد کر دیا گیا ہے۔ جس کے سربراہ جسٹس امیر فاروق ہیں۔۔. انہوں نے کہا کہ کسی بھی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہی. انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کے لئے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گی.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات