سول فیملی عدالت نے اداکارہ نور کو طلاق کی ڈگری جاری کر دی

بدھ 20 ستمبر 2017 19:39

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) لاہور کی سول فیملی عدالت نے معروف اداکارہ نور کو طلاق کی ڈگری جاری کر دی۔ جسکے بعدشوبز کی ایک اور جوڑی نور اور قاسم ولی کی راہیں جدا ہو گئیں ، لاہور کے سول فیملی جج فیصل نسیم میر نے معروف اداکارہ نور کی جانب شوہر ولی حامد سے خلع کے لیے دعوے پر سماعت کی، فلم سٹار نور نے دعویٰ میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی 14 فروری 2015 کو قاسم ولی حامد سے شادی ہوئی. اداکارہ کے مطابق شادی کے ابتدائی دن خوش گوار تھے لیکن اس کے بعد شوہر کے رویہ میں تیزی سے تبدیلی آئی ۔

(جاری ہے)

نور نے الزام لگایا کہ قاسم ولی کا رویہ ناقابل برداشت ہے اور وہ اس کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتی اس لیے خلع کی بنیاد پر خلع کی ڈگری جاری کی جائی.عدالت نے اداکارہ نور اور قاسم ولی کے بیان قلمبند کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے عدالت نے بدھ کو جاری کیا ۔ فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم ولی نے کہا وہ عدالتی فیصلے سے مطمئن ہیں اور اسے تسلیم کرتے ہیں،فیصلے کے بعد نور اور ولی حامد کی راہیں جدا ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :