محرم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا

بدھ 20 ستمبر 2017 19:35

محرم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) محرم الحرام کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کااجلاس جمعرات کو (کل)کراچی میں ہو گا۔

(جاری ہے)

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ ماہِ محرم الحرام 1439ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس بعدنمازِ عصردفترمحکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ،یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا۔