ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کے سینئر ڈاکٹر ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ رواں ماہ کے آخر میں ریٹائرڈ ہوجائینگے

بدھ 20 ستمبر 2017 19:35

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کے سینئر ڈاکٹر ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ اپنی مدت ملازمت پوری کرکے اس ماہ کے آخر میں ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

چکوال پریس کلب کی طرف سے ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کے اعزاز میں تقریب پذیرائی 21ستمبر گیارہ بجے دن چکوال پریس کلب میں ہوگی۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے رہنما سی آرشمسی تقریب کی صدارت کریں گے۔ چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود نے تمام صحافیوں اور ممبران سے استدعا کی ہے کہ وہ اس باوقار تقریب میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :