تلہ گنگ شہر اور بلکسر میں سول ڈیفنس کی ٹیم کے چھاپے

بدھ 20 ستمبر 2017 19:35

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) سول ڈیفنس چکوال کی سپیشل ٹیم کے ضلع بھر میں عدم دستیابی آلات آتش کشی و غیر قانونی ایل پی جی کی ریفلنگ کے خلاف چھاپے۔ ڈاکٹر عمر جہانگیر ڈپٹی کمشنر/ کنٹرولر سول ڈیفنس چکوال کی خصوصی ہدایت پر سول ڈیفنس چکوال کی ٹیم مس مہک اسحا ق کی سربراہی میں تشکیل دی گئی۔ سول ڈیفنس چکوال کی خصوصی ٹیم نے مس مہک اسحاق کی سربراہی میںتلہ گنگ شہر اور بلکسر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ۔

(جاری ہے)

جن میں الاعوان پٹرولیم بلال آباد تلہ گنگ، رحمن فلنگ سٹیشن بلال آباد تلہ گنگ،النواز پٹرولیم بلال آباد تلہ گنگ، الحسن فلنگ سٹیشن میانوالی روڈ اکوال، آکسیجن سی این جی بلکسر، سایہ زار سی این جی بلکسر، شاہین سی این جی بلکسر، اعوان سی این جی بلکسر، افتخار پینٹ سٹوربلکسر، نیو ہادی فریش فروٹ بلکسر، سناد انٹرنیشنل ہوٹل بلکسر، گجر ہوٹل بلکسر، آغا خان ہوٹل بلکسر اور المدینہ ہوٹل بلکسر شامل ہیں۔ ان تمام کے خلاف استغاثہ مرتب کیا گیا جو کہ سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کئے جائیں گے جس پر بھاری جرمانہ، چھ ماہ قید یا دونوں سزائیں بھی ہو سکتی ہیں۔