نیب میں قانونی کاروائی تیز، اسحاق ڈارکے وارنٹ گرفتاری وزارت خزانہ کوارسال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 ستمبر 2017 18:49

نیب میں قانونی کاروائی تیز، اسحاق ڈارکے وارنٹ گرفتاری وزارت خزانہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20ستمبر2017ء ) : نیب نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے وارنٹ گرفتاری وزارت خزانہ کوارسال کردیے،وزیرخزانہ لندن کے دورے پرہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے پاناما کیس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارکیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائرکرنے کے بعد قانونی کاروائی تیزکردی ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی گرفتاری کیلئے وارنٹ گرفتاری وزارت خارجہ کوبھجوادیے۔

وزارت خارجہ کوہدایت کی گئی ہے کہ لندن میں اسحاق ڈارکی رہائشگاہ کے باہروارنٹ گرفتاری چسپاں کیے جائیں۔نیب حکام نے مزید کہاکہ دفترخارجہ عدالتی حکم کی نگرانی میں عملدرآمدیقینی بنائے۔واضح رہے نیب نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کررکھاہے۔جس پر نیب نے اسحاق ڈارکی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :