علامہ سید ریاض حسین شاہ کراچی کا دورہ مکمل کر کے واپس پہنچ گئے

بدھ 20 ستمبر 2017 19:30

علامہ سید ریاض حسین شاہ کراچی کا دورہ مکمل کر کے واپس پہنچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ کراچی کا چار روزہ کامیاب تنظیمی دورہ مکمل کر کے واپس پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے کراچی میں قیام کے دوران صوبائی سطح پر ہونے والی اسلام زندہ باد کانفرنس کے علاوہ کئی اجتماعات سے خطاب کیا اور جماعت اہل سنت کراچی کے تنظیمی اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کراچی میں سابق وفاقی وزیر الحاج محمد حنیف طیب، جے یوپی کے سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی سمیت متعدد مذہبی، سیاسی، صحافتی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔ دورہ کے دوران جماعت اہل سنت سندھ کے امیر پیر سید سردار احمد شاہ، صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا محمد اکرم سعیدی، جماعت اہل سنت آذاد کشمیر کے ناظم اعلی علامہ بشیر القادری اور علامہ حافظ محمد قاسم بھی مرکزی ناظم اعلی کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :