سوئٹزر لینڈ میں آذاد بلوچستان مہم کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے‘ صاحبزادہ حامد رضا

بدھ 20 ستمبر 2017 19:29

سوئٹزر لینڈ میں آذاد بلوچستان مہم کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے‘ صاحبزادہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سوئٹزر لینڈ میں آذاد بلوچستان مہم کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،مٹھی بھر بلوچ علیحدگی پسند بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، بھارت عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے اور ہماری وزارت خارجہ سو رہی ہے، چار سال مستقل وزیر خارجہ کا تقرر نہ ہونے کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی شاد باغ میں سنی اتحاد کونسل پنجاب کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ اجلاسوں پر کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود اسمبلیوں کے کورم پورا نہ ہونا شرمناک ہے۔ دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ سامنے نہ آنا حکومت کی نااہلی، ناکامی اور نالائقی ہے۔ ملک سے باہر جا کر اپنے گھر کو برا کہنے والے دشمنوں کو تقویت دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :