شریف فیملی دلدل میں دھنس چکی ، مزید سچ سامنے آئے تو رہی سہی کسر نکل جائے گی‘ عبدالعلیم خان
کرپٹ مافیا کو معاف کرنا ساری قوم کے ساتھ نا انصافی ہو گی ،پی ٹی آئی پیچھا نہیں چھوڑے گی‘ صدر تحریک انصاف سینٹرل پنجاب
بدھ 20 ستمبر 2017 19:27
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیاست کو کرپشن کیلئے استعمال کرنے والے نیب ریفرنسز کا سامنا کرنے کے بجائے لندن میں چھپ کر بیٹھ گئے ہیں،وفاق اور پنجاب میں اپنی ہی حکومت اور اداروں میں من پسند افراد کو بٹھانے کے باوجود ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے کے دعوے کئے جارہے ہیں لیکن بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی،نواز خاندان کو آج عدالتوں تو کل الیکشن میں پوری قوم کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام کوپورا یقین ہے کہ کل کو دولت اور سیاست میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا موقع آیا تو کرپٹ ٹبر ملک چھوڑ کر بیرون ملک سرمائے پر سانپ بن کے بیٹھنے کو ترجیح دے گا،پاکستان کا مال لوٹ کر باہر جائیدادیں بنانے کا مقصد یہی تھا کہ چوری پکڑی جائے تو بھی پر تعیش زندگی میں فرق نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کیساتھ شکنجہ سخت ہورہا ہے،بھگوڑوں کیخلاف کرپشن کیسز منطقی انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے معاون خصوصی اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، دیگر کے بھی ہونگے،اداروں کو غلام بناکر محاذ آرائی کی راہ ڈالنے والوں کے تمام اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہونگے،پی ٹی آئی عوام کو مسائل کی دلدل اور ملک کو قرضوں میں ڈبونے والے کرپٹ حکمرانوں کو گھسیٹ کر احتساب کے شکنجے میں لائے گی۔انہوں نے کہا کہ میگا پراجیکٹس میں کرپشن کے ثبوتوں کا ریکارڈ جلادینے والے ابھی تک حقائق کو مسخ کرنے کیلئے کوشاں ہیں،اس کے باوجود روزبروز بدعنوانی کی نئی داستان سامنے آجاتی ہے،ریسکیو کیلئے چینی ایمبولنس اور موٹرسائیکل کی خرید میں گھپلے تازہ مثال ہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ کرپشن کیخلاف جہاد ہر کارکن عمران خان کیساتھ کھڑا ہے، لوٹ کا مار چھپانے کیلئے عدلیہ اور فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملکی دولت لوٹنے والوں کاپی ٹی آئی ہرگز پیچھا نہیں چھوڑے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.