وزیراعلی کی چلڈرن ہسپتال لاہور میں بچوں کے پہلے بون میروٹرانسپلانٹ کی کامیابی پر ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کی ٹیم کو مبارکباد

بدھ 20 ستمبر 2017 19:27

وزیراعلی کی چلڈرن ہسپتال لاہور میں بچوں کے پہلے بون میروٹرانسپلانٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے چلڈرن ہسپتال لاہور میں بچوں کے پہلے بون میروٹرانسپلانٹ کی کامیابی پر ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے اورکہا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میںبچوں کاپہلی مرتبہ کامیاب بون میروٹرانسپلانٹ ایک بڑی کامیابی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کامیاب بون میروٹرانسپلانٹ پر ڈاکٹروں، نرسوں اوردیگر عملے کو شاباش دی ہے جبکہ کامیاب بون میرو ٹرانسپلانٹ پر بچوں کے والدین کو بھی مبارکباد دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ حقیقی معنوں میں دکھی انسانیت کی خدمت ہے اوردکھی انسانیت کی دل و جان سے خدمت کرنے والے ڈاکٹر ہمارے سروں کے تاج ہیں ۔انہوںنے کہا کہ آج چلڈرن ہسپتال لاہور میں وہی علاج معالجہ عام آدمی کے بچوں کو فری مل رہا ہے جو اشرافیہ بیرون ملک سے کراتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ چلڈرن ہسپتال لاہور میں بون میروٹرانسپلانٹ سنٹر کا قیام دکھی انسانیت کی خدمت میںایک اہم سنگ میل ہے۔

انہوںنے کہا کہ ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو خصوصی تربیت دلائی گئی ہے جبکہبچوں کے کینسر وارڈ کیلئے بستروں کی تعداد 100تک بڑھا دی گئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ چلڈرن ہسپتال میں انفیکشن کنٹرول کے رہنما اصولوں میں عملدرآمد کرکے انفیکشن کنٹرول پرقابو پانا خوش آئند ہے۔انہوںنے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میںمریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جا رہا ہے۔شعبہ صحت کی ترقی اور صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :