رکاوٹوں کے باوجودملک کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کو معیار اوررفتار کیساتھ آگے بڑھایا ہے ‘شہبازشریف

ہمارے دور میںخوشحا ل اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے ہماری حکومت نے صوبے میں کرپشن فری اور میرٹ کے کلچر کو فروغ دیا ہے ،پنجاب کارکردگی کے حوالے سے سب سے آگے ہے خالی نعروں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی، اس کیلئے مٹی کیساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے،گزشتہ 4 برس میں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے 2018ء کے الیکشن میں باشعور عوام خدمت ،دیانت اور امانت کی سیاست کو ایک بار پھر کامیاب کرائینگے‘مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو

بدھ 20 ستمبر 2017 19:27

رکاوٹوں کے باوجودملک کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کو معیار اوررفتار کیساتھ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا محور صرف اورصرف عوام کی خدمت ہے اور خدمت خلق ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے، مسلم لیگ(ن) نے اپنے ہر دور میں حکومت میں صدق دل کیساتھ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے بڑے بڑے منصوبے لگائے ہیں ،خالی نعروں اورتقریروں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی بلکہ اس کیلئے مٹی کیساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے ، ہم صرف عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور خدمت خلق کا سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں شفافیت اور میرٹ کے کلچر کو پروان چڑھایا گیا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کرنے کا یہی واحد راستہ ہے۔

(جاری ہے)

میرٹ اورشفافیت کی پالیسی پر عملدر آمد سے ترقی کا سفر تیزی سے طے ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوامی خدمت کے منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ ہمارے لگائے گئے ترقیاتی منصوبے شفافیت اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے 4 برس شفافیت، خدمت اور دیانت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔بین الاقوامی اداروں نے بھی موجودہ حکومت کی شفافیت کی پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیںاوررکاوٹوں کے باوجودملک کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کو معیار اوررفتار کیساتھ آگے بڑھایا ہے اورہمارے 4 سالہ دور کے دوران خوشحا ل اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے اور ہمیشہ رواداری، شائستگی اور قومی یکجہتی کو فروغ دیا ہے۔

پنجاب حکومت کے فلاحی پروگراموں میں پاکستان کی تمام اکائیوں کی شمولیت اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برس کے دوران ٹھوس حکومتی اقدامات سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور مضبوط معیشت کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے صوبے میں کرپشن فری اور میرٹ کے کلچر کو فروغ دیا ہے اور صوبہ پنجاب کارکردگی کے حوالے سے سب سے آگے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں محنت، امانت، صداقت اور دیانت کو شعار بنا تے ہوئے ترقی کے سفر میں سب کو ایک ٹیم کے طور پر آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں انصاف ، میرٹ اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا گیا ہے اور سب کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے 2013 کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر جس اعتماد کا اظہار کیا تھا،وہ اس پر پورا اتری ہے اور ہم عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب سے بڑھ رہے ہیں۔2018ء کے الیکشن میں باشعور عوام خدمت ،دیانت اور امانت کی سیاست کو ایک بار پھر کامیاب کرائینگے۔