ڈپٹی کمشنر چکوال کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس

انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز پانچ سال تک کی عمر کی6700 بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا ، محکمہ صحت کی انسداد پولیو ٹیموں نی66900 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلوا کر99فیصد ہدف حاصل کر لیا، بریفنگ

بدھ 20 ستمبر 2017 19:25

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلا س ہوا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ، ڈی او ہیلتھ، ڈی ڈی او ہیلتھ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ اجلاس کو ملٹی میڈیا کے ذریعے بریفنگ دیتے ہوئے ڈی او ہیلتھ چکوال ڈاکٹر مختار امد نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز پانچ سال تک کی عمر کی6700 بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا جبکہ محکمہ صحت کی انسداد پولیو ٹیموں نی66900 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلوائے گئے اس طرح ہدف99فیصد رہا۔

علاوہ ازیں کوٹ قاضی میں تین خاندانوں کے بچوں پو پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر رپورٹ بھی ڈپٹی کمشنر کو پیش کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے اے سی لاوہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اور ڈی ڈی ایچ او لاوہ کو فوری طور پر قواعدو ضوابط کے تحت تینوں خاندانوں کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی طور پر پلانے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس جگہ اور جہاں بھی بچوں کو پولیو ویکسین پلانے میں رکاوٹ آئے وہاں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور پولیو ویکسین کے قطرے لازمی پلوائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :