چکوال،قصبہ تھرپال میں دو معصوم بچوں کو بدفعلی کیلئے مجبور کرنے اور ان کی ویڈیو بنانے والے تین اوباش نوجوانوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

بدھ 20 ستمبر 2017 19:25

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) قصبہ تھرپال تھانہ صدر کے علاقے میں دو معصوم بچوں کو بدفعلی کیلئے مجبور کرنے اور ان کی ویڈیو بنانے والے تین اوباش نوجوانوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

طارق محمود نے پولیس کو بتایا کہ اس کے تین سالہ بیٹے اور بھانجے کے بیٹے محلہ کی دکان سے چیز لینے جا رہے تھے کہ راستے میں مصطفی ، ہارون شاہ اور محمد علی عباس نے بچوں کو زبردستی روکا اور ڈرادھمکا کر شلواریں اتروائیں اور برہنہ کر کے ایک دوسرے کے اوپر چڑھا کر بدفعلی کرنے پر مجبور کرتے رہے۔ ساتھ ویڈیو اور تصاویر بھی بناتے رہے۔ اے ایس آئی ضمیر حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی ہے۔