بلاول بھٹو زرداری کی29ویں سالگرہ کل منائی جائے گی

بدھ 20 ستمبر 2017 19:23

بلاول بھٹو زرداری کی29ویں سالگرہ کل منائی جائے گی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کی29ویں سالگرہ کل ملک بھر میں منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھرمیںپیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے، بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے بڑے فرزند ہیں۔بلاول بھٹو زرداری 21ستمبر 1988ء کو پیدا ہوئے۔بلاول بھٹوزرداری اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین مقرر ہوئے۔