مجالس وعزارادی کے اجتماعات کی سیکورٹی اقدامات کو مکمل محفوظ اورفول پروف بنایا جائے ،سہیل انور سیال

حکومت سندھ تمام مذہبی،سیاسی و سماجی جماعتوں کے جذبات و احساسات کا احترام کرتی ہے،صوبائی وزیر داخلہ کا اجلا س سے خطاب

بدھ 20 ستمبر 2017 20:01

مجالس وعزارادی کے اجتماعات کی سیکورٹی اقدامات کو مکمل محفوظ اورفول ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کی زیر صدارت ماہ محرم الحرام میں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی جیسے اقدامات کے قیام کے لئے اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کے ہمراہ آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی کراچی، سندھ کے تمام ڈی آئی جیز،زونل ڈی آئی جیز کراچی،کمشنرزاور مذہبی جماعتوں کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل انور خان سیال کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ تمام مذہبی،سیاسی و سماجی جماعتوں کے جذبات و احساسات کا احترام کرتی ہے اور تمام عقائد کے ماننے والوں کو مقدم مانتی ہے ۔وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ آج کے اجلاس کا مقصد تمام مذہبی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان کی موجودگی میں ایسا لائحہ عمل ترتیب دینا ہے جس کے تحت ماہ محرم میں تمام مکاتب فکر کے ماننے والوں کو کوئی پریشانی درپیش نہ آئے اور مجالس و عزارادی کے اجتماعات کی سیکورٹی مکمل محفوظ اور فول پروف بنائی جاسکے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ کو ماہ محرم میں سندھ پولیس کی جانب سے کئے جانے والے سیکورٹی اقدامات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر داخلہ سندھ نے بطور خاص اس امر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر کی عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیئے اور اس حوالے سے شرپسند،امن دشمن عناصر کی بیخ کنی کے عمل میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔وزیر داخلہ سندھ کی جانب سے تمام مذہبی جماعتوں کو ماہ محرم میں مکمل تعاون اور سیکورٹی کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :