نیب نے سند ھ ہائی کورٹ کو سابق چیف سیکریٹری صدیق میمن اور دیگر افسران کے خلاف انکوائری میں پیش رفت سے آگاہ کردیا

بدھ 20 ستمبر 2017 19:18

نیب نے سند ھ ہائی کورٹ کو سابق چیف سیکریٹری صدیق میمن اور دیگر افسران ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ کو نیب پراسیکیوٹر نے سابق چیف سیکریٹری صدیق میمن اور دیگر افسران کے خلاف انکوائری میں پیش رفت سے آگاہ کردیاہے۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو سابق چیف سیکرٹری صدیق میمن اور دیگر افسران کے خلاف زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سابق چیف سیکرٹری صدیق میمن اور دیگر کے خلاف نیب انکوائری میں اہم پیش رفت سے پراسیکوٹر نے عدالت کو آگاہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے بتایا کہ صدیق میمن اور دیگر کے خلاف تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں، ریفرنس دائر کرنے کے لیے معاملہ چئیرمین کو بھجوا دیا۔ پراسیکیوٹر نیب نے بتایا کہ سابق چیف سیکرٹری صدیق میمن سمیت دیگر افسران نے غیرقانونی الاٹمنٹ میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

صدیق میمن، ڈپٹی سیکرٹری ریونیو قادر میمن، جی ایم سوہاگ اور دیگر شامل ہیں۔ سابق چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن اور دیگر افسران سمیت بارہ ملزم شامل ہیں۔ ملزموں نے گلستان جوہر اسکیم 33 میں6ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی۔ زمین کو جعلی دستاویزات پر الاٹ کیا گیا،صدیق میمن اور دیگر کے خلاف اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں۔ عدالت نے موقف سننے کے بعد سماعت20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :