گورنر سندھ سے برطانوی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تجارت کی ملاقات

پاک برطانیہ باہمی تجارت،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال امن و امان کے قیام کے بعد یہاں سرمایہ کاری کے لئے حالات نہایت سازگار ہیں،گورنر سندھ محمد زبیرکی گفتگو

بدھ 20 ستمبر 2017 19:16

گورنر سندھ سے برطانوی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تجارت کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے برطانوی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تجارت گریگ ہینڈز Hands Gregنے گورنر ہاؤس میںملاقات کی۔ اس موقع پرپاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک برطانیہ باہمی تجارت،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی و تجارتی حب ہے،امن و امان کے قیام کے بعد یہاں سرمایہ کاری کے لئے حالات نہایت سازگار ہیں،برطانوی سرمایہ کار بھی ان مواقعوں سے فائدہ اٴْٹھائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک برطانیہ اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں جنہیں بین الاقوامی سطح پر سراہا جانا چاہئے، امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبہ میں ترقی ہوئی ہے،برطانوی کمپنیاں پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ملاقات میں گریگ ہینڈز نے کہاکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے اقدامات خوش آئند ہیں،کوئی بھی بین الاقوامی کمپنی پاکستان جیسی بڑی مارکیٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔

متعلقہ عنوان :