فیملی کورٹ نے اداکارہ نورکی درخواست پرخلع کی ڈگری جاری کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 ستمبر 2017 18:30

فیملی کورٹ نے اداکارہ نورکی درخواست پرخلع کی ڈگری جاری کردی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20ستمبر2017ء ) : فیملی کورٹ نے اداکارہ نور کی خلع کی درخواست پرفیصلہ جاری کردیا گیا ہے،عدالت نے اداکارہ نور کو خلع کی ڈگری جاری کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نور کی جانب سے فیملی کورٹ میں خلع لینے کیلئے درخواست کی گئی تھی۔ جس پرفیملی کورٹ کے جج فیصل نسیم نے اداکارہ نور کی درخواست پر سماعت کی۔ تاہم عدالت نے اداکارہ نور کوشوہر ولی حامد سے علیحدگی کیلئے خلع کی ڈگری جاری کر دی ہے۔

واضح رہے اداکارہ نور اور گلوکار حامد علی کی شادی کچھ عرصہ پہلے ہی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم دونوں کے درمیان گھریلو تنازعات کے باعث نوبت علیحدگی تک پہنچ گئی۔ اداکارہ نور نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کیا۔عدالت نے اداکارہ نور اور ولی حامد کو آپس کے اختلافات ختم کرنے کے لیے 15 منٹ کا وقت بھی دیا۔تاہم ولی حامد اپنی بیوی نور کو منانے میں ناکام رہے۔ لاہور کی فیملی کورٹ نے آج سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ کو خلع کی ڈگری جاری کردی۔ یاد رہے کہ یہ اداکارہ کی چوتھی شادی تھی۔استاد حامد علی خان کے بیٹے ولی حامد خان اور اداکارہ نور نے 2015 میں خاموشی سے شادی کی تھی۔