پیپلز پارٹی رزڑ کے زیرِاہتمام پارٹی کے وفات ہونیوالے کارکنوںکی یادمیں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

بدھ 20 ستمبر 2017 19:12

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل رزڑ کے زیرِاہتمام پارٹی کے وفات ہونے والے کارکنوںکی یادمیںکرنل شیر کلے حجرہ قماش خان مرحوم میںایک تعزیتی ریفرنس منعقدہوا،جس میں پارٹی کارکنوںاوررہنمائوںکے کثیر تعدادمیںشرکت کی ۔تعزیتی ریفرنس سے سابق ضلعی صدرجاویداقبال انقلابی،سابق جنرل سیکرٹری علی خان،عبداللہ خان یوسفزئی،عمرفاروق خان،شیرحیدر،ریاض خان،مرادخان،بہارعلی نے خطاب کیاجبکہ عالم شیر ٹھیکیدار ،ضلرمحمد،حاجی خان ولی ،مہمندبابا، سکندرخان،جان عالم،سخاوت شاہ اوردیگر مقامی رہنماء بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاویداقبال انقلابی نے کہاکہ پارٹی کے مرحوم کارکنوںکی خاندانوںکا ہرقسم خیال رکھاجائیگا اور ان کہ عزت ونفس بحال کرنے کے جدوجہد جاری رکھیںگے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ضلع صوابی کی سطح پر بہت جلد ایک بڑی تقریب منعقد کی جائیگی جس میںمرحوم پارٹی کارکنوںکوخراج تحسین پیش کیاجائیگاان کے لواحقین کو اسناد اورتمغے دئے جائیںگے ، انہوں نے کہاکہ ہمیںختم کہنے والے اپنے آپ کو ختم سمجھیں،نوازشریف نااہل ہوگئے ،اب عمران بھی نااہل ہاجائیںگے اور میدان صرف بلاول بھٹو کیلئے خالی رہ جائیگا۔

اجلاس میںایہک قراردادکے ذریعے مرکزی اورصوبائی قیادت سے مطالبہ کیاگیاکہ ضلع کے نئے صدراور جنرل سیکرٹری پارٹی اُمورچلانے میںسنجیدہ نہیںاوردونوںایک دوسرے کو تسلیم نہیںکرتے جس کی وجہ سے کارکن مایوسی کے شکار ہیں لہٰذا تنظیم کوختم کرکے کارکنوںکی رائے کے مطابق نیاتنظیم سامنے لایاجائے ۔

متعلقہ عنوان :