ایجوکیشن سروس ایکٹ جیسے احتسالی ایکٹ کیخلاف اسمبلی فلور پر بھرپو ر آواز اٹھائوںنگا ، پی ٹی آئی نے صوبے کو تجربہ گاہ بنادیا ہے ، صوبائی حکومت ریفارمز کے نام پر اداروں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، نااہل حکومت نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ،

ممبر صوبائی اسمبلی حاجی شیراز خان کا بیان

بدھ 20 ستمبر 2017 19:09

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) ممبر صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ ن صوابی کے صدر حاجی شیراز خان نے کہا ہے کہ ایجوکیشن سروس ایکٹ جیسے احتسالی ایکٹ کے خلاف اسمبلی فلور پر بھرپو ر آواز اٹھائونگا ،انہوں نے تعلیمی اصلاحات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوبے کو تجربہ گاہ بنادیا ہے مسلم لیگ ن اس کیخلاف صوبائی اسمبلی بھرپور آواز بلند کرے گئی ،صوبائی حکومت ریفارمز کے نام پر اداروں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، ناتجربہ کار اور نااہل حکومت نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بروز بدھ اپنے بیان میں کہا کہ ایجوکیشن سروسز ایکٹ صوبے کے لاکھوں اساتذہ کے خلاف گھناونی ساز ش ہے ،اساتذہ کے خلاف ریفارمز کے نام پر ایجوکیشن سروس ایکٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے صوبائی صدر انجینئرامیر مقام کی خصوصی ہدایت پر ہر فورم پر احتسابی ایکٹ خلاف بھرپور آواز اٹھائینگے اور ان کی صوبائی اسمبلی میں بھرپور مخالفت کرینگے صوبائی حکومت پہلے ہی ریفارمز کے حوالے سے اپنی ناکامی تسلیم کرچکی ہے صوبے میں صحت اصلاحات کے نام پر اداروں کا حلیہ بھگاڑ دیا انہوں نے کہا کہ آج صوبائی اسمبلی میں ایجوکیشن سروس ایکٹ کے خلاف بھرپور آواز اٹھائونگا۔