گورنرخیبرپختونخوا کی باجوڑ ایجنسی ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں شہیدہونیوالے تحصیلدار فواد علی کے والدسے اظہار تعزیت

شہید کو تمغہ شجاعت دینے کیلئے وفاقی حکومت سے سفارش کی جائیگی، دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ،دہشت گردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایاجائیگا، گفتگو

بدھ 20 ستمبر 2017 19:09

گورنرخیبرپختونخوا کی باجوڑ ایجنسی ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں شہیدہونیوالے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل لوئی ماموند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں شہیدہونیوالے تحصیلدار فواد علی کی رہائش گاہ شیخ کلے کاٹلنگ روڈمردان گئے اورشہید کے والدحکیم سید ایڈوکیٹ سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

گورنر خیبرپختونخوا نے بروز بدھ نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے شہید کی درجات کی بلندی اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے بھی دعاکی۔

انہوں نے کہا کہ شہید فواد علی کو تمغہ شجاعت دینے کیلئے وفاقی حکومت سے سفارش کی جائیگی، وطن عزیز کی خاطرجان قربان کرنے پر شہید کا نام سنہری الفاظ میں یادرکھاجاجائیگا،دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے اوردہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :