بلاول بھٹو کی قیادت میں جیالے ہرصورت ریاست، جمہوریت ،مزدور طبقات کے حقوق کادفاع کرینگے‘ عزیز الرحمن چن

پیپلز پارٹی کے جلسے قوم کی عین امنگوں کے مطابق ،جیالے اپنے قائد کو اپنے درمیان پا کر بہت خوش ہو رہے ہیں‘ صدر پیپلز پارٹی لاہور

بدھ 20 ستمبر 2017 19:06

بلاول بھٹو کی قیادت میں جیالے ہرصورت ریاست، جمہوریت ،مزدور طبقات کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے جلسے قوم کی عین امنگوں کے مطابق ہیں ،جیالے اپنے قائد کو اپنے درمیان پا کر بہت خوش ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ذرداری نے انتہائی متاثر کن تقاریرنے سیاسی مخالفین کی صفوں میں بھونچال برپا کر دیا ہے ؂ بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت مخالف قوتوں اور پاکستان دشمن دہشت گردوں کو جس گرجدار انداز میں للکارتے ہیں اس پر پوری قوم بے حد خوش اور پراعتماد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام، مزدور اور حاریوں کی بات کی ہے بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے جیالے ہرصورت ریاست، جمہوریت اور مزدور طبقات کے حقوق کادفاع کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے عوام کا پیمانہ صبر کو کر دیا ہے اور ان کے احساس محرومی میں اضافہ کر دیا ہے۔