پاکستان ایک اہم موڑ پر آچکا ہے،وطن عزیزمعاشی واقتصادی طورپرمستحکم ہونے کی راہ پرگامزن ہی؛احسن اقبال

مغربی میڈیا کے جرائد اور اخبارات یہ لکھنے پر مجبور ہوگئے ہیںکہ پاکستان ایشیاء کی ابھرتی ہوئی معیشت ہے،دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کیا گیا پاکستان میں امن کا قیام پاک فوج ،پولیس،ایف سی سمیت دیگر آرم فورسز اور سیکورٹی اداروں کی مرہون منت ہے،جنہوں نے اس چمن کی آبیاری اپنے خون سے کی مگر ملک پر کوئی آنچ نہیں آنے دیا،جس پر ہمیں فخر ہیں۔ ملک کی مضبوط اور مستحکم معیشت ہی ملک کو ناقابل تسخیر بناتی ہے،ہم نی2025تک دنیا کی سر فہرست 25معیشتوں میں شامل کرناہے۔ پاک چین کی دوستی ہمالیہ سے بلندی مگر اقتصادی رہداری کے بعد یہ دوستی سب ستاروں سے بھی آگے سرایت کرچکی ہے،وفاقی وزیر برائے داخلہ احسن اقبال

بدھ 20 ستمبر 2017 19:03

پاکستان ایک اہم موڑ پر آچکا ہے،وطن عزیزمعاشی واقتصادی طورپرمستحکم ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر برائے داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج پاکستان ایک اہم موڑ پر آچکا ہے،وطن عزیزمعاشی واقتصادی طورپرمستحکم ہونے کی راہ پرگامزن ہے ،مغربی میڈیا کے جرائد اور اخبارات یہ لکھنے پر مجبور ہوگئے ہیںکہ پاکستان ایشیاء کی ابھرتی ہوئی معیشت ہے،دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کیا گیا ،پاکستان میں امن کا قیام پاک فوج ،پولیس،ایف سی سمیت دیگر آرم فورسز اور سیکورٹی اداروں کی مرہون منت ہے،جنہوں نے اس چمن کی آبیاری اپنے خون سے کی مگر ملک پر کوئی آنچ نہیں آنے دیا،جس پر ہمیں فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی مضبوط اور مستحکم معیشت ہی ملک کو ناقابل تسخیر بناتی ہے،ہم نی2025تک دنیا کی سر فہرست 25معیشتوں میں شامل کرناہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاک چین کی دوستی ہمالیہ سے بلندی مگر اقتصادی رہداری کے بعد یہ دوستی سب ستاروں سے بھی آگے سرایت کرچکی ہے،جب کوئی دس ڈالرلگانے کے لئے تیار نہیں تھا۔ایسی صورتحال میں چین نے 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور جن کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ معاشی ترقی وخوشحالی،انفراسٹرکچرکی بہتری،توانائی کے بحران کاخاتمہ اورخصوصاً امن وامان کاقیام اوردہشت گردی کی عفریت کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ امن وامان کی بہترین صورتحال کسی بھی معاشرے میںترقی،خوشحال اوراستحکام کی بنیادی جزہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرنٹیئر کنسٹبلری ٹریننگ سکول شبقدر میں 2017بیج کی پاسنگ آئوٹ کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وفاقی وزیر برائے داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ فرنٹیرکانسٹبلری کی موجودہ قیادت نے جہاںاس روایتی فورس کو دورجدیدتقاضوںسے عہدہ براء ہونے کیلئے تمام شعبوںمیںاصلاحات کاایک جامع عمل شروع کررکھاہے وہاںفورس کے جوانوںکوموجودہ اور مستقبل قریب میںپیش آنے والے چیلنجزسے نمٹنے کے قابل بنانے کیلئے بھرتی اورتربیت کے کڑے مراحل معیارات اپنائے جارہے ہیںاورآج کی شاندارکارکردگی اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ معیارکی عکاسی ہے جس کیلئے ایف سی کی قیادت مبارکبادکی مستحق ہے۔

انہوںنے کہاکہ ایف سی جوان پاکستان کا پرچم بلند کرنے کا ذریعہ بن رہی ہے،ایف سی کے حل طلب مسائل کے حل کے لئے موثر پیمانے بروئے کار لائیں جارہے ہیں، پیشہ ورانہ تربیت سے فارغ ہوکر ایف سی جوان میدان عمل میں پاک سرزمین کے دشمنوں کاصفایہ کرینگے، خاندان سے بچھڑ کر 20کروڑ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ایف سی کے جوان ہ قوم کے لئے سرمایہ افتخار ہیں،ایف سی کے مراعات میں اضافے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ امن وامان برقراررکھنے کے شعبے میںفرنٹیرکانسٹبلری کاکرداراظہرمن الشمس ہے،ایف سی فاٹااوربندوبستی علاقوں کے مابین رکھوالی اورشاہرہ قراقرم کی نگہبانی،سفارتی تنصیبات،پاورپراجیکٹس،اہم تنصیبات اوراداروںکی حفاظت کے ساتھ امن وامان کے قیام میںخیبرپختونخوا،اسلام آباد،گلگت بلتستان اورسندھ کی پولیس کی معاونت بھی کررہی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میںوفاقی وزیربرائے داخلہ نے کہاکہ چندمایوس عناصر اورستیاناس وبیڑاغرق بریگیڈقوم میںمایوسی کی خبریںپھیلانے کی ناکام کوشش کررہی ہے،2017کاپاکستان2013کے پاکستان سے ہزارہابہترہے،دس سالوںمیں ریکارڈ گروتھ ریٹ حاصل کی گئی ہے،پاکستان میںسرمایہ کاروںکااعتمادبڑھ رہاہے اورکوئی صف اول کے کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں،سیاسی استحکام ہی ملک میںترقی کا ضامن ہے۔

فاٹاکے حوالے سے ایک سوال کے جواب میںڈاکٹراحسن اقبال نے کہاکہ ہم نے 70سال تجربات میںضائع کئے ہیں،اورستر سال سے فاٹاکے مستقبل کافیصلہ دفن کیاگیاتھامگرآج پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت ہی فاٹاکے روشن مستقبل کیلئے اقداماٹ اٹھارہی ہے، دہشت گردی کی بیخ کنی میںفاٹاکے غیورعوام نے سب سے زیادہ قربانیاںدی ہیں۔انہوںنے کہاکہ فاٹامیںایسے اصلاحات لارہے ہیںکہ جوحقوق کراچی ،پشاوراوردیگرشہریوںکوحاصل ہوگاوہ فاٹاکے عوام کوبھی حاصل ہوگا۔

وفاقی وزیراحسن اقبال نے مزیدکہاکہ حکومت کوفرنٹیرکانسٹبلری کی شاندارخدمات کااعتراف اوراسے درپیش مسائل ومشکلات کاادراک ہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ دورمیںتنخواہوں میںمناسب اضافہ کرکے ایف سی جوانوںکاایک دیرینہ مسئلہ حل کیاگیاہے،اسکے ساتھ فرسودہ ہتھیاروںکی جگہ فورس کوجدیدہتھیاروںکی فراہمی اوررہائش کی بہتری سمیت دیگراقدامات بھی زیرعمل ہیں۔