پاک بحریہ کے نئے سربرا ہ کی تقرری، چار ناموں پر مشتمل سمری وزیراعظم کو بھجوادی گئی

نیول چیف تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کرینگے اور وزیراعظم کی بھی سفارش پر صدر مملکت نیول چیف کی منظوری دینگے ، وزیر دفاع کی تصدیق

بدھ 20 ستمبر 2017 19:03

پاک بحریہ کے نئے سربرا ہ کی تقرری، چار ناموں پر مشتمل سمری وزیراعظم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) وزیر دفاع خرم دستگیر نے پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی تقرری کیلئے چار ناموں پر مشتمل سمری وزیراعظم کو بھجوادی ، آٹھ اکتوبر کو کمان کی تبدیلی کی تقریب ہوگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے نیوی کے سینئر ترین افسران پر مشتمل سمری وزیراعظم کو بھجواد دی سمری میں وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی ، وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی ، وائس ایڈمرل سہیل مسعود اور وائس ایڈمرل وسیم اکرم کے نام نئے چیف کیلئے زیر غور ہیں جبکہ وزیر دفاع نے نئے چیف کی تقرر کی سمری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوانے کی تصدیق کردی نئے نیول چیف تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کرینگے اور وزیراعظم کی بھی سفارش پر صدر مملکت نیول چیف کی منظوری دینگے واضح رہے کہ نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ آٹھ اکتوبر کو ریٹائر ہورہے ہیں اور پاک بحریہ کے نئے چیف کی تبدیلی بھی اسی روز ہوگی