یگم کلثوم نوازکے انتخابات میں حصہ لینے کے عمل کو کالعدم قرار دینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

بادی النظر میں سپریم کورٹ فیصلہ سنا چکی ہے ایسے میں درخواست قابل سماعت نہیں،فاضل جج کے ریمارکس

بدھ 20 ستمبر 2017 18:59

یگم کلثوم نوازکے انتخابات میں حصہ لینے کے عمل کو کالعدم قرار دینے کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے بیگم کلثوم نوازکے انتخابات میں حصہ لینے کے عمل کو کالعدم قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعترا ض کو ختم کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا، دوران سماعت فاضل جج نے قرار دیا ہے کہ بادی النظر میں سپریم کورٹ فیصلہ سنا چکی ہے ایسے میں درخواست قابل سماعت نہیں۔

درخواست گزار بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ بیگم کلثوم نواز اپنے خاوند کی زیر کفالت ہیں، پانامہ کیس میں نواز شریف کی نااہلی کے باعث بیگم کلثوم نواز انتخابی شیڈول جاری ہونے کے روز اول سے ہی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اہل نہیں تھیں، انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس عدالت میں زیرسماعت ہے،بار ثبوت بیگم کلثوم نواز پر ہونے کے باعث آئین کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے معیار پر پورا نہیں اترتیں، انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ آنے تک بیگم کلثوم نواز انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرا سکتی تھیں، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواستوں کو مسترد کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور کلثوم نواز کو الیکشن لڑنے کی تاریخ سے نااہل قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ اس معاملے میں اپنا فیصلہ سنا چکی ہے، رجسٹرار آفس نے سپریم کورٹ سے بھی درخواست مسترد ہونے کا اعتراض عائد کیا ہے، عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعترا ض کو ختم کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :