حدیبیہ پیپر ملز کی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کرنے سے قبل ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور کی دربار پر حاضری

بدھ 20 ستمبر 2017 18:56

حدیبیہ  پیپر ملز کی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کرنے سے قبل ڈپٹی چیئرمین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور حدیبیہ پیپرز ملز کی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کرنے سے قبل دربار پر حاضری دی اور دربار پر صدقہ خیرات بھی تقسیم کی ہیں ۔ ڈپٹی چیئرمین نیب کی دربار پر حاضری کے باعث شاہدرہ پر ٹریفک جام ہوگئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی ہیجس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ حدیبیہ پیپر ملز مقدمہ کی ازسرنو تحقیقات کی اجازت دے اسلام آباد کے پوش ایریا آبپارہ میں واقع بری امام سرکار کے والد کے دربار پر ڈپٹی چیئرمین امتیاز تاجور نے حاضری دی امتیاز تاجور کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی تھی جس کے باعث آبپارہ میں عام شہریوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آئیں اور تمام شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگئی

متعلقہ عنوان :