لاہور کے بعد اب شمالی وزیرستان میں کرکٹ میلہ (کل)سجے گا

پاک آرمی کے زیر اہتمام پاک الیون اور یوکے الیون کی ٹیمیں میران شاہ میں مدمقابل ہونگی میچ میں آفریدی، انضمام ، کامران اکمل، وجاہت اللہ واسطی، یونس خان، جنید خان، عمر گل، مشتاق احمد، ریاض آفریدی سمیت دیگر کھلاڑی حصہ لیں گے

بدھ 20 ستمبر 2017 18:27

لاہور کے بعد اب شمالی وزیرستان میں کرکٹ میلہ (کل)سجے گا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) لاہور کے بعد اب شمالی وزیرستان میں کرکٹ کا میلہ سجے گا، پاک الیون اور یوکے الیون کی ٹیمیں میران شاہ میں مدمقابل ہونگی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ میں 21 ستمبر کو کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جارہا ہے جو پاک الیون اور یوکے الیون کے درمیان کھیلاجائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میچ فاٹا کی عوام کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ایک تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہ میچ پی سی بی اور پشاور زلمی کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، پی ٹی وی سپورٹس سے صبح پونے دس بجے لائیو دکھایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے لاہور میں آزادی کپ کے دوران فاٹا میں بھی میچ کرانے کا وعدہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق میچ میں شاہد آفریدی، انضمام الحق، کامران اکمل، وجاہت اللہ واسطی، یونس خان، جنید خان، عمر گل، مشتاق احمد، ریاض آفریدی سمیت دیگر کھلاڑی حصہ لیں گے۔