محرم الحرام ،ْامن و امان برقرار رکھنے کیلئے مختلف مکاتب فکر کے 21علماء کی ضلع قصور میں داخلے‘قیام اور تقاریر پر 3ماہ کیلئے پابندی

بدھ 20 ستمبر 2017 18:13

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مختلف مکاتب فکر کے 21علماء کی ضلع قصور میں داخلے‘قیام اور تقاریر پر 3ماہ کیلئے پابندی لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قصور نے جن علماء پر ضلع قصور میں داخلے‘تقاریر اور قیام پر پابندی لگا ئی گئی ہے ان میں مولانا گلفام حسین ہاشمی (ملتان)‘مولانا عبدالتوا ب چھروی (لاہور)‘مولانا عبدالعلیم یزدانی (جھنگ)‘مولانا منظور احمد (گوجرانوالہ)‘قاری عبدالحفیظ (فیصل آباد)‘ مولانا محمد الیاس گھمن (سرگودھا)‘ مولانا عمران حیدر کاظمی (بورے والا ضلع وہاڑی)‘ ملک شفقت رضا شفقت(لاہور)‘ذاکر علامہ حامد رضا (لاہور)‘سید احسا ن عسکری (چونگی امرسدھو لاہور)‘ملازم حسین ڈوگر (دنیا پور)‘مولانا مفتی ڈاکٹر محمد آصف اشرف جلالی (لاہور)‘مولانا مفتی خادم حسین رضوی (لاہور)‘سید باقر نجفی (کراچی)شامل ہیں جبکہ ضلع قصور کے رہائشی 7علماء و ذاکرین کے تقاریر پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں ذاکر علامہ ضیافت حسین شاہ (متا پولیس اسٹیشن راجہ جنگ)‘ذاکر غلام حیدر (دھالہ کلاں پولیس اسٹیشن کھڈیاں خاص)‘ذاکر علامہ ظفر حسین ترابی (گنیکے کوٹ رادھاکشن)‘ذاکر علی رضا جعفری (واں کھارا چھانگا مانگا)‘سید شرافت حسین (محلہ احمد نگر پتوکی)‘انتظار الحق معاویہ (جمبر کلاں تحصیل پتوکی)اورقاری منظور احمد شاکر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :