وفاقی حکومت نے 630.944 ملین لاگت سے سمارٹ سکول منصوبے کی انتظامی منظوری ہو گئی ہے،وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا ایوان بالا میںجواب

بدھ 20 ستمبر 2017 18:08

وفاقی حکومت نے 630.944 ملین لاگت سے سمارٹ سکول منصوبے کی انتظامی منظوری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 630.944 ملین لاگت سے سمارٹ سکول منصوبے کی انتظامی منظوری ہو گئی ہے، رواں سال پی ایس ڈی پی میں 200 ملین اس منصوبے کو مکمل ہونا ہے، طلباء میں رٹہ لگانے کا رجحان ختم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد خسن کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ کیڈ کے ماتحت اسلام آباد میں 422 تعلیمی ادارے چل رہے ہیں، نصاب اور انتظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں 200 ملین مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں لازمی تعلیم کے آرٹیکل پر مکمل عمل ہو رہا ہے، مونٹیسوری سے میٹرک تک کسی طالب سے ایک روپیہ چارج نہیں کرتے، کتب بھی مفت دی جاتی ہیں، ہم نے سمری پی ایم کو بھجوائی ہے کہ دو یونیفار، بیگ، پانچویں جماعت تک کے لئے دودھ، بسکٹ بھی دیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :