کیڈ ڈویژن وفاقی دارالحکومت میں ’’پیڈ کار پارکنگز‘‘ تعمیر کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے،وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا ایوان بالا میں جواب

بدھ 20 ستمبر 2017 18:08

کیڈ ڈویژن وفاقی دارالحکومت میں ’’پیڈ کار پارکنگز‘‘ تعمیر کرنے کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ کیڈ ڈویژن وفاقی دارالحکومت میں ’’پیڈ کار پارکنگز‘‘ تعمیر کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد میں پیڈ کار پارکنگز کی تعمیر کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی رپورٹ تیار کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر کیڈ نے کہا کہ اسلام آباد میں دو کار پارکنگ ’’فری فار آل‘‘ بنائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ گرین بیلٹ پر کوئی پارکنگ نہ ہو۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں میرٹ ہوٹل، یو ایس ایمبیسی اور باقی اداروں کے لئے پارکنگ چارج کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں کمرشل عمارتوں میں پارکنگ کی جگہ پر دکانیں بنی تھیں۔ موجودہ حکومت نے اس روایت کو ختم کر دیا اور بلڈنگ بائی لاز کے مطابق پارکنگ ایریا کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ صفا گولڈ مال کو بھی اس خلاف ورزی پر سربمہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :