ڈولفن فورس کو 39کڑور روپے کی مالیت کی موٹر بائیکس فراہم

بدھ 20 ستمبر 2017 17:54

ڈولفن فورس کو 39کڑور روپے کی مالیت کی موٹر بائیکس فراہم
 لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20ستمبر2017ء )ڈولفن فورس کے لئے مزید 39کڑور روپے کی 300ہیوی بائیکس خریدی گئی ہیں جس میں ایک ہیوی موٹر بائیک کی قیمت13لاکھ روپے بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی میں محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈولفن فورس کے لئے 300ہیوی بائیکس خریدنے کا بل پیش کیا گیا جبکہ اس میں ہیوی بائیکس کو ٹھیک کرنے کے لئے 10مکینک سمیت 116ملازمین شامل ہیں جس میں نائب قاصد،خا کروب اور دھوبیوں کی تعداد شامل ہے ۔

اس حوالے سے پنجاب اسمبلی ایوان میں کافی بحث ہوئی ۔ جبکہ تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف 22ستمبرتک ڈولفن کے سالانہ بجٹ کا بل جمع کروانے کو کہا گیاہے ۔ جبکہ 300موٹر بائیکس کا پنجاب اسمبلی میں بل تو پیش کر دیا گیا لیکن اس کا جواب دینے کے لئے ہوم سیکرٹری اور ڈی آوی جی پنجاب اسمبلی میں پیش نہ ہوئے ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں