Live Updates

عمران خان حادثاتی لیڈر ہے وہ کرکٹر سے لیڈر بن گیا ،ان کا ایجنڈا گالیاں دینا اور کیچڑاُچھالناہے،عمران خان پاکستان کا خیر خواہ نہیں اس کا ذہنی توازن خراب ہوچکا ہے،خیبر پختونخواہ میںپیپلزپارٹی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے اس لیے عمران خان نے سندھ کا رخ کیا ہے،

عمران خان کہتے ہیں جوبھی کرپٹ ہے میرے پاس آجائے پاک ہوجائے گا، عمران خان کا نام ناکام خان نیازی ہونا چاہیے،شاہ محمود قریشی خاندانی آدمی ہیں وہ عمران خان کے پیچھے اپنی عزت خراب نہ کریں،پیپلزپارٹی کے رہنمائوں رمیش لال، رفیق جمال اور عبدالستار باچانی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو

بدھ 20 ستمبر 2017 17:57

عمران خان حادثاتی لیڈر ہے وہ کرکٹر سے لیڈر بن گیا ،ان کا ایجنڈا گالیاں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عمران خان حادثاتی لیڈر ہے وہ کرکٹر سے لیڈر بن گیا ہے،ان کا ایجنڈا گالیاں دینا اور کیچڑاُچھالناہے،عمران خان پاکستان کا خیر خواہ نہیں اس کا ذہنی توازن خراب ہوچکا ہے،خیبر پختونخواہ میںپیپلزپارٹی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے اس لیے عمران خان نے سندھ کا رخ کیا ہے،عمران خان کہتے ہیں جوبھی کرپٹ ہے میرے پاس آجائے پاک ہوجائے گا، عمران خان کا نام ناکام خان نیازی ہونا چاہیے،شاہ محمود قریشی خاندانی آدمی ہیں وہ عمران خان کے پیچھے اپنی عزت خراب نہ کریں۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی رمیش لال نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی جو خود کو خان کہلاتاہے اسے یہ زیب نہیں دیتا کہ اخلاق کے دائرے سے نکل کر بات کرے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے تو بچپن میں ہی سیاست سیکھی ہے، عمران خان کو تو سیاست کا پتہ ہی نہیں ،عمران خان اٹھ دن میں جلسہ کرتے ہیں یہ پیسہ کہاں سے آتا ہے،ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتا ہے،آصف علی زرداری نے 11سال جیل کاٹی ہے،عمران خان ایک دن بھی جیل کاٹیں تو سیاست بھول جائیں گے،عمران خان پاکستان کا خیر خواہ نہیں،اس کا ذہنی توازن ختم ہوچکاہے،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی رفیق جمال نے کہا کہ عمران خان حادثاتی لیڈر ہے۔ یہ کرکٹر سے لیڈر بن گیا ہے،ان کا ایجنڈا گالیاں دینا اور کیچڑ اُچھالنا ہے،سندھ پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالستار باچانی نے کہاہے کہ خیبرپختونخواہ میں پیپلزپارٹی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے،اس لیے عمران خان نے سند ھ کا رخ کیا ہے۔

لیاقت جتوئی کو ان کی اپنی پارٹی نے ہی کرپشن کے کیس میں پارٹی سے نکل دیا تھا۔ عمران خان کہتے ہیں جوبھی کرپٹ ہے میرے پاس آجائے پاک ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ شہاہ محمود قریشی خاندانی آدمی ہیں۔وہ عمران خان کے پیچھے اپنی عزت خراب نہ کریں۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما ثریا جتوئی نے کہا ہے کہ عمران خان کا نام ناکام خان نیازی ہونا چاہیے۔ آصف علی زرداری جیسا بننے کے لیے عمران خان کو صدیاں چاہیں،عمران خان الیکشن کمیشن کیوں نہیں جارہا، عمران خان کرپٹ باپ کا بیٹا ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات