پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس، نبیل گبول کی تلخ سوال پرصحافیوں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 ستمبر 2017 17:20

پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس، نبیل گبول کی تلخ سوال پرصحافیوں کوسنگین ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20ستمبر2017ء ) : پیپلزپارٹی کے رہنماء نبیل گبول پریس کانفرنس کے دوران تلخ سوال پرطیش میں آگئے، صحافیوں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی رہنماؤں کی میڈیاسیل میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے نثارکھوڑوسے سوال پوچھ لیا کہ عمران خان کے اردگردوہ لوگ ہیں جومشرف اور آمرکے ساتھ تھے۔

جبکہ آپ کے دائیں بائیں وہ لوگ ہیں جومتحدہ بانی کے ساتھ تھے۔اس سوال پرنبیل گبول آگ بگولہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

نبیل گبول نے صحافیوں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیناشروع کردیں۔ پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑونے نبیل گبول سے صحافیوں سے معذرت کرنے کااصرارکیالیکن انہوں نے معذرت کرنے سے انکارکردیا۔مزید برآں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑونے کہا کہ آصف زرداری کیخلاف کوئی کیس نہیں۔عمران خان شکست خوردہ ٹولے سے تعلق رکھتے ہیں۔عمران خان کے جلسے میں سات ہزارکرسیاں تھیں۔خان ہویاکوئی پیپلزپارٹی کامقابلہ نہیں کرسکتا۔300لوگوں سے پارٹی شروع کی کروڑوں تک پہنچادی۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف باہرچلے گئے۔مریم نوازکہہ رہی ہیں نوازشریف کبھی پیش نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :