Live Updates

ہائی کورٹ نے عمران خان کے نام الیکشن کمیشن کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 ستمبر 2017 17:11

ہائی کورٹ نے عمران خان کے نام الیکشن کمیشن کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر۔2017ء) ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جاری الیکشن کمیشن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے عمران خان کی الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک ہی پارٹی کا ٹرائل کر رہا ہے، اس درخواست پر نوٹس ہوا جو درخواست گزار نے واپس لے لی تھی، حلقہ این اے 120 میں الیکشن کمیشن کو بہت سی شکایات موصول ہوئیں لیکن الیکشن کمیشن نے شکایات کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔

بابر اعوان کا دلائل میں کہا کہ آرٹیکل 6 کے تحت الیکشن کمیشن کسی کو بلا سکتا نا اہل نہیں کرسکتا، عمران خان کے خلاف کسی عدالت میں نااہلی کی کیس سرے سے ہی نہیں-عدالت نے عمران خان کو جاری الیکشن کمیشن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرکے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شو کاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات