ماروی میمن کی تانیہ خاصخیلی کے اہل خانہ سے تعزیت

بدھ 20 ستمبر 2017 17:40

ماروی میمن کی تانیہ خاصخیلی کے اہل خانہ سے تعزیت
سکھر۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے بدھ کو سیہون شریف میں جھنگڑا باجرا کا دورہ کیا جہاں انہوں ایک نوجوان لڑکی تانیہ خاصخیلی کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر مملکت نے وفاقی حکومت کی جانب سے اہل خانہ سے تعزیت کی اور حکومت کی جانب سے اہل خانہ کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ معصوم خواتین کا قتل ناقابل برداشت ہے اور سندھ حکومت کو قانون کے ذریعے ایسے قاتلوں کو سزا دلوا کر ایک مثال قائم کرنی چاہئے تاکہ مستقبل میں کوئی اس قسم کے جرائم کو دہرانے کی ہمت نہ کرسکے۔ واضح رہے کہ تانیہ خاصخیلی کو ایک شخص نے شادی سے انکار کرنے پر قتل کردیا تھا۔ اس موقع پر ماروی میمن کے ساتھ ایم پی اے سوراتھ تھیبو بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :