اکتوبر 2017ء میں ملک گیر سروے کا آغاز کیا جائیگا، چیئر پرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن

بدھ 20 ستمبر 2017 17:40

اکتوبر 2017ء میں ملک گیر سروے کا آغاز کیا جائیگا، چیئر پرسن بی آئی ایس ..
سکھر۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ اکتوبر 2017ء میں ملک گیر سروے کا آغاز کیا جائیگا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے کے تحت ٹھٹھہ، سجاول، سکھر اور جیکب آباد میں این ایس ای آر اپڈیٹ کیلئے نیا سروے کیا جا چکا ہے، اس کی تکمیل کے بعد اکتوبر میں ملک گیر سروے کا آغاز ہوگا، وسط 2018ء سے قبل سروے کی کامیاب تکمیل کیلئے عوام کی شرکت بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مستحقین پر زور دیا کہ جب سروے ٹیمیںان کے گھروں کا دورہ کریں تو شمارکنندگان کو درست معلومات فراہم کرکے ان کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیا سروے ٹیبلٹ پر مبنی ہے اور سروے کی کوئی فیس نہیں ہے، لہذاعوام جعلسازوں سے محتاط رہیں۔ انہوں نے مستحقین سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی شکایات بی آئی ایس پی ہاٹ لائن نمبر 0800-26477 پر درج کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی خواتین کی سماجی اور معاشی بااختیاری کیلئے پُرعزم ہے اور اس راستے میں آنے والے کسی بھی قسم کے بدعنوان عناصر کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بی آئی ایس پی عملے کی ذمہ داری ہے کہ وہ مستحقین کو موثر خدمات اور جعلسازوں سے تحفظ فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :