32 سیاسی جماعتوں نے انٹرا پارٹی الیکشن اور بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات کمیشن میں جمع کرادیں۔ ای سی پی حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 ستمبر 2017 17:08

32 سیاسی جماعتوں نے انٹرا پارٹی الیکشن اور بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر۔2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 32 سیاسی جماعتوں نے انٹرا پارٹی الیکشن اور بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات کمیشن میں جمع کرادیں۔ ای سی پی حکام نے بتایا کہ جو سیاسی جماعت مقررہ وقت کے دوران مذکورہ تفصیلات کمیشن میں جمع نہیں کرائیں گی اس کو آئندہ مستقبل کے کسی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی اس جماعت کو ای سی پی کی جانب سے انتخابی نشان ہی الاٹ کیا جائے گا۔

ای سی پی حکام نے کہا کہ پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے آرٹیکل 14 میں درج شرائط کے مطابق ایک جماعت جو آرٹیکل 13 کے تحت اپنے اکاﺅنٹس کی تفصیلات فراہم نہیں کرتی وہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں شرکت اور انتخابی نشان الاٹ کیے جانے کی اہل نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پولیٹیکل پارٹی آرڈر کے آرٹیکل 13 کے مطابق ہر سیاسی جماعت کو مالی سال کے پہلے 60 دن میں ا?ڈٹ شدہ بینک اکاﺅنٹس کی اسٹیٹ منٹس جمع کرانا ضروری ہے۔

ای سی پی نے کہا کہ اب تک 32 سیاسی جماعتوں نے اپنے اکاﺅنٹس کی تفصیلات جمع کرادی ہیں۔جن میں عوامی مسلم لیگ پاکستان، پاکستان مسلم لیگ کونسل، مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان، جماعت اسلامی پاکستان، پاکستان مسلم لیگ، عوامی نیشنل پارٹی، مجلس وحدت المسلمین پاکستان، پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو)، مستقبل پاکستان، پاکستان محمدی پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، نیشنل پارٹی، اسلامی تحریک پاکستان، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان قومی لیگ، قومی وطن پارٹی، سندھ یونائیٹڈ پارٹی، اللہ اکبر تحریک، پاکستان راہ حق، مو آن پاکستان، تحریک تحفظ پاکستان، پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز، پاکستان وومن مسلم لیگ، پاکستان تحریک انسانیت، عوام لیگ، عام آدمی تحریک پاکستان، عام لوگ پارٹی پاکستان، پاک سرزمین پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی شامل ہیں۔






متعلقہ عنوان :