سوئی ناردرن گیس کمپنی ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافے کا معاہدہ ہونے کی خوشی میں جشن

بدھ 20 ستمبر 2017 17:38

سوئی ناردرن گیس کمپنی ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافے کا معاہدہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی ایمپلائز یونین کے زیراہتمام ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافے کا معاہدہ ہونے کی خوشی میں جنرل باڈی کا اجلاس گرومانگٹ روڈ آفس میں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی امپلائز یونین کے زیراہتمام ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافے کا معاہدہ ہونے کی خوشی میں جنرل باڈی کا اجلاس گرومانگٹ روڈ آفس میں ہوا سوئی ناردرن گیس کمپنی ایمپلائز یونین کے صدر اور دیگر عہدیدار جب گرومانگٹ روڈ آفس پہنچے تو ملازمین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا والہانہ استقبال کیا،اجلاس میں جنرل مینجر لاہور ریجن قیصر مسعود نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں یونین کے صدر شہزادہ اقبال، فہیم صدیقی، رانا وقار اور بشارت علی سمیت کمپنی کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم لاہور ریجن قیصر مسعود نے کہا کہ ملازمین کی فلاح کے لئے یونین کا کردار قابل تحسین ہے، سی بی اے یونین ملازمین کے مستقبل کی سوچ لیکر چلتی ہے،اجلاس کے دوران جنرل مینجر لاہور ریجن کو یونین کی جانب سے تحائف دیئے گئے ، کمپنی کی خواتین ملازمین میں بھی تحائف تقسیم کئے گئے اس موقع پر شہزادہ اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ خوشی کی بات ہے، انتظامیہ کیساتھ تنخواہوں میں اضافے کا معاہدہ طے پا چکا ہے جو ملازمین کا بنیادی حق تھا۔

متعلقہ عنوان :