Live Updates

شریف خاندان مریم نواز کو گرفتار کروا کر معصوم بننا چاہتا ہے، عمران خان نے جو زبان استعمال کی وہ سیاستدان کی نہیں ہے، ہم نے عائشہ گلالئی کے معاملے کو نہیں اچھالا، پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے، حکمرانوں کو گھر صاف کرنے کے بیانات زیب نہیں دیتے، شریف خاندان مریم نواز کو واپس بھیجے گا، شریف خاندان ہمدردیاں سمیٹنا چاہتا ہے

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا بیان

بدھ 20 ستمبر 2017 17:38

شریف خاندان مریم نواز کو گرفتار کروا کر معصوم بننا چاہتا ہے، عمران ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ شریف خاندان مریم نواز کو گرفتار کروا کر معصوم بننا چاہتا ہے، عمران خان نے جو زبان استعمال کی وہ سیاستدان کی نہیں ہے، ہم نے عائشہ گلالئی کے معاملے کو نہیں اچھالا، پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے، حکمرانوں کو گھر صاف کرنے کے بیانات زیب نہیں دیتے، شریف خاندان مریم نواز کو واپس بھیجے گا، شریف خاندان ہمدردیاں سمیٹنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو خورشید شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن قریب آتے ہی سیاسی گہما گہمی بڑھ جاتی ہے، گالم گلوچ کی سیاست سے مایوس ہوا ہوں، عمران خان نے جو زبان استعمال کی وہ سیاستدان کی نہیں ہے، ہم نے عائشہ گلالئی کے معاملے کو نہیں اچھالا۔ انہوں نے کہا کہ اتیں کھلیں تو دور تک جائیں گی، الیکشن ہارنے اور جیتنے والا دونوں ہی واویلا کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی،1988 تک پنجاب پیپلز پارٹی کا گڑھ تھا،پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہو گئی ہے، حکمرانوں کو گھر صاف کرنے کے بیانات زیب نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان مریم نواز کو واپس بھیجے گا، شریف خاندان مریم کو گرفتار کروا کر معصوم بننا چاہتا ہے، شریف خاندان ہمدردیاں سمیٹنا چاہتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات