ملک میں موبائل ریڈنگ پر کام جاری ہے ، 93فیصد کام مکمل ہوچکا ہے یہ کام 15 نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا،وزیر مملکت برائے بجلی عابد شیر علی کا ایوان میں توجہ دلائو نوٹس کا جواب

بدھ 20 ستمبر 2017 17:38

ملک میں موبائل ریڈنگ پر کام جاری ہے ، 93فیصد کام مکمل ہوچکا ہے یہ کام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) وزیر مملکت برائے بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ملک میں موبائل ریڈنگ پر کام جاری ہے ، 93فیصد کام مکمل ہوچکا ہے یہ کام 15 نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں ساجد نواز کے پشاور میں وارسک ون اور ٹو گل بیلہ ناکمان اور ہریانہ فیڈروں سے صارفین کے بجلی کے بلوں میں میٹر ریڈنگ کی تصویر موجود نہ ہونے اور زائد بلنگ سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیئے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ پورے ملک میں موبائل میٹر ریڈنگ کا کام جاری ہے۔

اس سلسلے میں 93 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ جن علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے وہاں یہ کام ہونا باقی ہے۔ یہ کام 15 نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ توجہ مبذول نوٹس پر ساجد نواز ساجد احمد عاقب اللہ قیصر غجمال اور ڈاکٹر شیریں مزاری کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ کراچی میں بجلی کے مسائل کو گورنر ہائوس میں کے الیکٹرک کے حکام کو طلب کرکے حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

زائد بلنگ اور لائن لاسز کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے مگر زائد بلنگ بعض اوقات کمپیوٹر کی غلطی کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلنگ تکے سے نہیں بلکہ کمپیوٹرائزڈ ہوتی ہے ہم نے اس معاملے پر ساڑھے تین سو ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :