فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میںتقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد

بدھ 20 ستمبر 2017 17:34

راولپنڈی۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے تنازعات اور سکیورٹی مطالعہ کے تعاون سے سرٹیفیکیٹس تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ڈگری کی تکمیل کے لیے انٹرنشپ لازمی ہے، پلیسمنٹ آفس یونیورسٹی کی پالسی سے نمٹنے اور طالب علموں کو تعلیم کے شعبے سے متعلق مختلف اداروں میں انٹرنشپ فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موسمِ گرما میں طالب علموں نے مشہور کثیر قومی اور بین الاقوامی اداروں میں انٹرن شپ مکمل کی ہے۔ڈیفینس اینڈ ڈپلومیٹ سٹڈیز کے کچھ طلبہ نے پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے کونفلیکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیزPICSS)) میں انٹرنشپ مکمل کی۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے کونفلیکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیزPICSS))میدانِ جنگ کی تحقیقات، وکالت کے پروگراموں ،سیمینار، ورکشاپ، کے ذریعے تنازعہ اور سکیورٹی پر بحث کرتے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹرپروفیسر ثمینہ امین قادر ( وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی )، جنرل محمد سعد خٹک(ڈائریکٹر جنرل) اور عبداللٰہ خان( مینیجگ ڈائریکٹر) نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔