کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل درامدکرکے پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں

بدھ 20 ستمبر 2017 16:50

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء)کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل درامد کر کے اپنی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں کھاد اور بیج کا صیح استعمال بھی پیداوار میں اضافہ کا سبب بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار زراعت افیسر کلر سیداں محمد بشارت نے یونین کونسل غزن آباد شاہ باغ کے مقام پر منعقدہ ایک فارمر ڈے میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے زمین کی تیاری صیح طریقے سے کرنی چاہیے بجائی کے وقت اچھی نسل کا بیج استعمال کرنا چاہیے کھادیں محکمہ کی ہدایات کے مطابق استعمال کرنا چاہیے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے محکمہ کی سفارش کردہ زہریں استعمال کر کے ان کا مکمل خاتمہ کیا جا سکتا ہے زرعی مشوروں کے لیے ہر یونین کو نسل کے دفترمیں محکمہ کا فیلڈ اسسٹنٹ موجود ہو تا ہے جو آپ کی صیح رہنمائی کرے گا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی خالد محمود جزل کونسلر یوسی غزن آباد چوہدری واجد مسلم لیگی رہنمائوں سمیت کسانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔