غریب عوام کو بجلی کا جھٹکا، بجلی فی یونٹ 3روپے 90پیسے مہنگی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 ستمبر 2017 16:33

غریب عوام کو بجلی کا جھٹکا، بجلی فی یونٹ 3روپے 90پیسے مہنگی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 20ستمبر 2017ء):حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا ،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3روپے 90 پیسوں کا اضافہ کر دیا گیا ۔پانچ سالہ ٹیرف کی منظوری بھی دے دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر بجلی بم گرا دیا ۔

(جاری ہے)

بجلی کی قیمتوں کا پانچ سالہ ٹیرف منظور کر لیا گیا ۔بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3روپے 90پیسے کا اضافہ ہو گیا ۔مزید یہ کہ نیپرا نے چھوٹے صارف کو بھی نہ بخشا ۔100یونٹ والے صارفین 60پیسے زائد ادا کریں گے ۔200یونٹ والے صارفین 3روپے90پیسے فی یونٹ زائد بل ادا کریں گے جبکہ 300یونٹ والے صارفین 1روپیہ پچاس پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے۔