سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے ملک بھر میں جعلی ڈگریاں اور ٹیکینکل سرٹیفکٹس بیچنے والے اداروں کے حوالے سے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے ان کیمرہ بریفنگ طلب کر لی

ڈگریوں کی تصدیق کیلئے آن لائن نظام کا اجراکر کے نادرا کے ساتھ منسلک کر دیا ہے ‘ چیئر مین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد سماجی ذمہ داری کے تحت خواجہ سرائوں کو مفت تعلیم دینے کا پروگرام شروع کیا ہے،ملک بھر کی جیلوںمیں قیدیوں کیلئے مفت تعلیم کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ‘علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی کمیٹی کو بریفنگ کمیٹی کی اے آئی او یو کی کارگردگی کی ستائش ‘مزید کیمپس قائم کرنے کیلئے سندھ میں مفت زمین دینے کا اعلان

بدھ 20 ستمبر 2017 16:57

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے ملک بھر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے ملک بھر میں جعلی ڈگریاں اور ٹیکینکل سرٹیفکٹس بیچنے والے اداروں کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ طلب کر لی ، چیئر مین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ڈگریوں کی تصدیق کیلئے آن لائن نظام کا اجراکر کے نادرا کے ساتھ منسلک کر دیا ہے ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کمیٹی کو بتایا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت خواجہ سرائوں کو مفت تعلیم دینے کا پروگرام شروع کیا ہے،ملک بھر کی جیلوںمیں قیدیوں کیلئے مفت تعلیم کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے مزید کیمپس قائم کرنے کیلئے سینٹر راحیلہ مگسی اور سحر کامران نے سندھ میں مفت زمین دینے کا اعلان بھی کر دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر راحیلہ مگسی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سینیٹر مشاہد حسین سید، نزہت صادق ، اعظم سواتی ، سحر کامران ، وزیر تعلیم انجینئر محمد بلیغ الرحمان ، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی، انسٹی ٹیویٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے وائس چانسلربریگیڈئر عمران ، این سی ایچ ڈی کی چیئرپرسن رزینہ عالم خان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ڈگریوں کی تصدیق کیلئے آن لائن نظام کا اجراکر کے نادرا کے ساتھ منسلک کر دیا ہے غیر ملکی یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کی تصدیق متعلقہ یونیورسٹیوں سے تصدیق کا نظام واضع کیا گیا ہے جس کے بعد ہی مساوی سرٹیفکیٹس جاری کیے جاتے ہیںاس موقع پر کمیٹی نے سفارش کی کہ ڈگریوں کی تصدیق کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ایچ ای سی میں ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا جائے انہوںنے بتایا کہ یونیورسٹیوں کو پابندکیا گیا ہے کہ معاشرے کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیق کو فروغ دیں جامعات میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے جامعات کو واضح ہدایات کی گئی ہے کہ امپیکٹ فیکٹر سے امپیکٹ کی طرف آئیں اور انڈسٹری کے ساتھ ملکر ملکی مسائل کے حل کیلئے تحقیق کریں پاکستان کی انجینئرنگ کی ڈگریوں کون اب عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے واشنگٹن اکارڈ کا حصہ بن گئے ہیں اور اب سڈنی اکارڈ کا حصہ بننے کیلئے کام کر رہے ہیں انہوںنے کہا کہ ملک میں ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے ٹیکنالوجی کونسل بنا کر نصاب تشکیل دیدیا ہے اور ملک میں چار سے پانچ ٹیکنالوجی یونیورسٹیاں بنا رہے ہیں سکل یونیورسٹی کا ایکٹ قومی اسمبلی میں بھجوا دیا گیا ہے اس موقع پر انسٹی ٹیویٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے حوالے سے عوامی پٹیشن کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ انسٹی ٹیویٹ آف سپیس ٹیکنالوجی میں ائیر کرافٹ مینٹینس پروگرام یورپی یونین کے ادارے کے تحت چلا یا جا رہا ہے جس کے امتحانات یورپی یونین کا ادارہ ہی لیتا ہین انسٹی ٹیویٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے چار طالبعلموں نے امتحانات میں نقل کی جس پر انہیں فیل کیا گیا اب وہ طلبا چاہتے ہیں کہ انہیں فیس واپس کی جائے یا ٹریننگ دی جائے لیکن ہم ٹریننگ صرف امتحان پاس کرنے والے طلبہ کو دیتے ہیں کمیٹی نے جواب پر اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے عوامی پٹیشن خارج کر دی چیئرمین ایچ ای سی نے بتایا کہ انسٹی ٹیویٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے تحت ایک سیٹلائیٹ خلا میں بھیجا جا چکا ہے اور دوسرا عنقریب بھیجا جائیگا۔

اس موقع پر سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ اسلام اآباد میں تین ایسے ادارے ہیں جن کے سربراہان وفاقی وزرائ کے سا تھ تصاویر بنوا کر اپنی تشہیر کررہے ہیں اور معیار پر پورا نہ اترنے کے باجوود عوام کو ان تصاویر کے ذریعے بے وقوف بنایا جارہا ہے ان میں پارک روڈ پر انسٹی ٹیویٹ آف ماڈرن اسٹیڈی کے نام سے قائم ادارہ بھی شامل ہے یہ ادارے فنی اور صحت سے متعلق ڈپلوموں کے جعلی سرٹیکٹفس بیچتے ہیں جس سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے جس پر چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ جس طرح سمیں بکتی تھی اسی طرح ڈگریاں بھی بکتی تھی ہم نے اس کو کنٹرول کیا ہے اور پی ایچ ڈی کے 110 پروگرام بند کیے ہیں ان اداروں کے پیچھے کون سے با اثر مافیا ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اپنی ایچ ای سی بنا لیں گے یہ صرف اس وجہ سے کہتے ہیں کہ ہم نے کہا ہے کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اس پر ان کیمرہ بریفنگ دے سکتا ہوں جس پر اعظم سواتی نے کہا کہ یہ معاشرے کیلئے کینسر ہے کمیٹی نے ڈاکٹر مختار احمد سے اس حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ طلب کر لیاس موقع پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت خواجہ سرائوں کو مفت تعلیم دینے کا پروگرام شروع کیا ہے حالیہ سمسٹر سے خواجہ سرائ داخلہ لین رہے ہیں اسی طرح سے جیل کے قیدیوں کیلئے مفت تعلیم کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ایک ہزار سے زائد قیدی داخلہ لے چکے ہیں اگلے سال فاٹا اور بلوچستان کے لے میٹرک تک مفت تعلیم کا پروگرام شروع کریں گے اسی طرح سے گوادر ، لاہور اور اسلام آباد میں چینی زبان سیکھانے کیلئے سنٹر ز قائم کر رہے ہیں اس کی کلاسز آن لائن ہو گی ملک بھر سے ایسے طلبہ ان لائن یہ زبان سیکھ سکیں گے اس موقع پرسینیٹر سحر کامران اور سینیٹر راحلہ مگسی نے سندھ کے علاقے سجاول اور ٹنڈو اللہ یار میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کیلئے مفت زمینیں دینے کا اعلان کیا۔

این اسی ایچ ڈی کی چیئرپرسن رزینہ عالم خان نے کمیٹی کو بتایا کہ آئندہ سال سے اساتذہ کی تنخواہیں پندرہ ہزار روپے کرنے کا پی سی ون بنا لیا ہے اور مسائل کو حل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :