لاہور کے غیور عوام نے سازشی عناصرنفرت اور کھوکھلے دیوؤں کی سیاست کرنے والوں کو ہمیشہ کیلئے مستر دکردیا ‘لاہور سمیت پورے ملک کے عوام کو جمہوریت کی فتح مبارک ہو‘سوشل میڈیااور فیس بک کے سیاستدان شکست کے بعد منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ‘بیگم کلثوم نواز شریف کی جیت حق کی فتح ہے
وفاقی وزیر صحت محترمہ سائرہ افضل تارڑ کی مختلف وفود سے بات چیت
بدھ 20 ستمبر 2017 16:57
(جاری ہے)
مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما وفاقی وزیر صحت محترمہ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخابات کے موقع پر لاہوریوں نے غیرت مند ہونے کا ثبوت دیا اور جھوٹا پروپیگنڈو کرنے والوں کو بتایا ہے کہ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں جن کو کبھی دلوں سے نکلایا نہیں جاسکتا عوام نے ترقی خوشحالی اقتصادی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمہ پر مبنی حکومتی ایجنڈے کی تائید کی ہے اس فیصلے نے ثابت کیا کہ اصل فیصلہ عوام کا ہوتا ہے اور وہ حق حکمرانی رکھتا ہے جسے عوام منتخب کردے ،عوام کے اس فیصلے سے بیلٹ پیپر کا وقار بلند ہوا انہوں نے کہا کہ جتنی بار بھی قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کے خلاف سازشیں کی گئیں اتنی بار ہی وہ عوام کی زیادہ طاقت کے ساتھ اقتدار میںآئے بیگم کلثوم نواز کیخلاف دھاندلی کے الزام لگانے والیاب عوام کو مزید بے وقوف نہیں بناسکتے انہوں نے کہا کہ لاہور کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بڑی تعدادکا ووٹ کاست کرنااور مسلم لیگ ن پر اعتماد جاری رکھنا خوش آئندقدم ہے جس طرح مریم نواز شریف نے الیکشن مہم کامیابی کے ساتھ چلائی وہ قابل صدتعریف ہے انہوں نے کہا کہ تمام تر سازشوں کے باوجودتاریخی کردار ادا کرتے ہوئے صحیح معنوں میں الیکشن مہم کی قیادت کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر مبادک باد پیش کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.